وزیر داخلہ نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کو مبارکباد دی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے راشن اور ڈیلی الاونسز بڑھا دیے گئے ہیں، اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے جو باقی الاونسز ہیں ان میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت کا عہد ہے جو پورا ہو جائے گا۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران نے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment