عمران خان کی کال پر مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج شروع

عمران خان کی کال پر مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں سے لوگ عمران خان کی کال پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

کوئٹہ

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف زور و شور سے مظاہرہ جاری ہے۔

مظاہرے میں پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔

کارکنان ریلی میں سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت کے سیاہ کارناموں کے باعث عوام مشکل میں آگئے، موجودہ سلیکٹیڈ حکومت باہر بھیک مانگنے گئی ہے، حکومت عوام کی منتخب حکومت کو ختم کر کے چور دروازے سے اقتدار میں پہنچی۔

ریلی میں موجود مظاہرین نے مزید کہا کہ پورا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، حکمران اپنے لئے بھیک مانگ رہے ہیں، پاکستان کو بدترین سیلاب کا سامنا ہے مگر افسوس کہ حکمران سیل سپاٹے کر رہے ہیں۔

پشاور

کمر توڑ مہنگائی اور وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف پشاور کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

مظاہرے میں شامل پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر ملک گیر مظاہرے کے لئے تیاریاں جاری ہیں کل ہفتے کو بھرپور احتجاج ہو گا۔

اسلام آباد

عمران خان سے اظہارِ یکجہتی ریلی زیرو پوائنٹ تا پریس کلب اسلام آباد میں جاری ہے۔

ریلی کی قیادت انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد کے صدر مبشر عباسی کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں۔

ریلی فیصل ایونیو خیابان چوک سے جناح ایونیو پر چائنہ چوک سے پریس کلب جا رہی ہے۔

سیالکوٹ

ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے۔

جناح ہائوس سے شروع ہونے والی ریلی کی قیادت مرکزی رہنما عثمان ڈار کر رہے ہیں۔

ریلی میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

احتجاج میں سول سوسائٹی اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر غلام مجتبی سمیت تاجروں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

کارکنوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر روزبروز بڑھتی مہنگائی کے خلاف نعرے درج ہیں۔

لاہور

 پی ٹی آئی لاہور مہنگائی کے خلاف لبرٹی سے گورنر ہاوس تک ریلی نکال رہی ہے۔

ریلی کی قیادت شیخ امتیاز، جنرل سیکرٹری زبیر نیازی کر رہے ہیں۔

 اس ریلی میں پی ٹی آئی کے دیگر قائدین ایم این اے کرامت کھوکھر، رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا سمیت کارکنوں کی  بڑی تعداد شریک ہے۔

 

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment