قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فارم میں واپسی پر بھارتی صحافی بھی خوشی سے نہال ہوگیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت بابراعظم کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔
جہاں دنیا بابر اعظم کی گزشتہ روز کی کارکردگی پر واہ واہ کر رہی ہے وہیں بھارتی صحافی بھی بابراعظم کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
اویناش آریان نامی بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بابر اعظم سے متعلق متعدد ٹوئٹس کی ہیں۔
بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسی پرفارمنس کا انتظار کیا کنگ، مجھے آپ سے پیار ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں بھارتی صحافی کا لکھنا تھا کہ خوبصورت بابر اعظم، بادشاہ واپس آ گیا ہے، جیو شیر، کیا کھلاڑی ہو آپ۔
بھارتی صحافی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں قومی سابق کھلاڑی عاقب جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہیلو عاقب جاوید جی، بابر اعظم آپ کو بلا رہے ہیں، بھروسہ رکھیے، کچھ نہیں کہیں گے۔
اس ٹوئٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم اسنوکر کھیل رہے ہیں۔
Get Pakistani Girls’ WhatsApp Numbers for Friendship in 2022!