وقت پر فیصلے نہ ہوئے تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرے گا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وقت پر فیصلے نہ ہوئے تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی بھی قومی سلامتی کا حصہ ہے۔

‘سیاسی اقتصادی سماجی بحران انتہا کو پہنچ گیا’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزارت خارجہ نے تسلیم کرلیا ہے کہ این جی او کے ذریعے اسرائیل میں وفد گیا ہے، بدترین مہنگائی اور آٹے کا قحط انہیں لے ڈوبے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں سول آرمڈ فورسز کو اپنے لوگوں کے سامنے لاکھڑا کرنا ایک گھنونی سازش ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی اقتصادی سماجی بحران انتہا کو پہنچ گیا ہے، پی ڈی ایم مطلوبہ نتیجہ نہ دے سکی اور اسکی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔

‘عمران خان کا عدالت میں بیان خوش آئند ہے’

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا عدالت میں بیان خوش آئند ہے، نااہل حکومت ربڑ کی گولیاں، ڈرون سے گولے برسائے گی تو خانہ جنگی کرائے گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ لوگ سیلاب اور وبا سے مررہے ہیں اور شہباز شریف 7 اسٹار ہوٹل میں 72ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔

خاتون جج کو دھمکی کا کیس؛ عمران خان نے معافی مانگ لی

خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہینِ عدالت کیس میں سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان نے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں عمران خان روسڑم پرآئے اورججز سے بات کرنے کی اجازت مانگی جس پرعدالت نے انھیں اجازت دی۔

عمران خان نے عدالت سے کہا کہ میرا جج صاحبہ کو تھریٹ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میں خاتون جج کے پاس جاکر وضاحت دینے کو تیار ہوں۔ 

خاتون جج سے ذاتی حیثیت میں معافی کی استدعا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں خاتون جج سے معافی مانگنے کو تیار ہوں۔ مستقبل میں کچھ ایسا نہیں کروں گا۔ میں ہمیشہ رول آف لاء کی بات کرتا ہوں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ میں نے لائن کراس کی ہے تو میں بتانا چاہتا ہوں میں نے کبھی ایسا کرنے کی نیت نہیں تھی۔ 

عمران خان کے بیان کے بعد اسلام آباد ہائی کوئی کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بننچ نے مشاورت کی اور عمران خان کے خلاف فرد جرم عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment