بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ایمل ولی خان خود پختونوں کے نام پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمل ولی خان کے ایک بیان پر معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختوخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کے بھائی کو اغواء کرنے کی خبر ایمل ولی کا شوشہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسفند یار ولی خاندان ایک پٹاخے کے ڈر سے عوام کو چھوڑ کر ہیلی کاپٹر میں بھاگ گیا تھا، ایمل ولی اس وقت دبئی میں شاہ خرچیوں میں مگن تھے لیکن اب جب امن آیا ہے تو یہ پختونوں کے لیڈر بننے کی ایکٹنگ کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کا خاندان اسفندیار ولی خاندان کی طرح بھاگنے والا نہیں۔ وہ ایک بہادر، نڈر اور دلیر خاندان سے تعلق رکھتا ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان کا بھائی اپنے خاندان سمیت اپنے علاقے میں موجود ہیں۔
محمد علی سیف نے کہا کہ اسفندیار ولی کی طرح اپنی عوام کو چھوڑ کر نہیں بھاگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایمل ولی سستی شہرت کے لیے لغویات کا سہارا لے کر سیاست کر رہا ہے جبکہ ایمل ولی خود پختونوں کے نام پر بھی ایک سیاہ دھبہ ہے، اس سیاسی نابالغ کو سیاست کی الف ب کا پتا نہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختوخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ ایمل ولی کے دائیں بائیں خیبر پختونخوا پولیس سیکورٹی پر مامور ہیں، وہ کس منہ سے سیکورٹی کی بات کررہے ہیں، ایمل ولی پہلے تمیز سیکھیں پھر سیاست کریں۔