پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں جاپان کے کردار کو تسلیم کرتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں جاپان کے کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آٗئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جاپانی سفیر سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران جاپانی سفیر نے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جاپانی سفیر نے امدادی کاموں میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان سے بھرپور تعاون کی پیشکش بھی کی۔

آرمی چیف نے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم جاپان کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہا ہیں۔

قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ دوست ممالک کے تعاون سے متاثرین کی جلد بحالی ممکن ہو سکے گی۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment