فیصل آباد میں مسافر وین ڈوائیڈر سے ٹکر گئی جس کے باعث 11 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد میں سمندری کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں مرد اور خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں امانت علی کی حالت تشویشناک ہے جس کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں میں منظور احمد، مشتاق، امانت علی، نسرین اختر، ارشاد اختر، فرزانہ، لبنی، نسیم، خالدہ، راشدہ اور نگیسہ شامل ہیں۔