چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے 7 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرارلاہورہائی کورٹ عرفان احمد سعید کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپورامیر محمد خان کو بطور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا۔
سیشن جج محمد تنویر اکبر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کردیا گیا، سیشن جج غضنفر علی خان سیشن جج بہاولپور تعینات کیا گیا۔
سیشن جج سجاد حسین سندھڑ کو بطورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ، سیشن جج اسد علی کو اٹک اور سیشن جج طارق محمود ضرغام کو لودھراں تعینات کردیا گیا۔
سیشن جج مشتاق احمد اوجلہ کی بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔