اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے عالمی رہنماؤں کا خبردار کیا ہے کہ دنیا زبردست خطرے میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں آج عالمی سربراہوں کے سالانہ اجلاس کے آغاز سے قبل انتونیو گوٹیریس نے اپنی تقریر میں عالمی رہنماؤں کا خبردار کیا ہے کہ دنیا عظیم خطرے سے دوچار ہے۔
عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ذاتی طور پر ملاقات کرنے والے رہنماؤں کو تنازعات اور آب و ہوا کی تبدیلی، بڑھتی ہوئی غربت اور عدم مساوات سے نمٹنا چاہیئے۔
سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بڑی طاقتوں کے درمیان تقسیم اب بدتر ہو چکی ہے اس کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
انتونیو گوٹریس نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ سیارے کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
عالمی ادارے کے سربراہ کے مطابق اس وقت ایک ایسا بحران ہمارے سامنے ہے جو ایک نسل میں نہیں دیکھا گیا، اس بحران کی وجہ سے تعلیم، صحت اور خواتین کے حقوق کو نقصان پہنچا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ عالمی ادارے کے پاس ایسی دنیا کی سنجیدہ، ٹھوس اور حال پر مبنی رپورٹ کارڈ موجود ہے جس میں اقوام عالم کے مابین جغرافیائی اور سیاسی تقسیم سب سے بڑا خطرہ ہے۔
سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا قومیں زبردست عالمی خرابی میں جکڑی ہوئی ہیں اور وہ ان بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ یہ طرز عمل انسانیت کے مستقبل اور کرہ ارض کی تقدیر کے لیے خطرہ ہیں۔
جنرل اسمبلی کے سالانہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کے سربراہ نے یوکرین میں جنگ، دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعات، موسمیاتی ایمرجنسی، ترقی پذیر ممالک کی مخدوش مالیاتی صورتحال، اور اقوام متحدہ میں اس طرح کی پیش رفت کے حالیہ الٹ پھیر کی طرف اشارہ کیا۔
سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے امید ظاہر کی ہے کہ اس زبردست خطرے کے باوجود اس سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔
سیکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعاون اور بات چیت ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، انہوں نے متنبہ کیا کہ کوئی طاقت یا گروہ تنہا گولیاں نہیں چلا سکتا۔
انتونیو نے جنرل اسمبلی کے وسیع ہال میں جمع عالمی رہنماؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آئیے دنیا کے ایک اتحاد کے طور پر متحدہ اقوام کے طور پر کام کریں۔
How to Claim the Most Benefit Out of your Wibe Auto Insurance