کے پی حکومت کی سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی تحفظ دینے کی تیاری مکمل


سرکاری ہیلی کاپٹر

سرکاری ہیلی کاپٹر

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی تحفظ دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیلی کاپٹر کے علاوہ ہوائی جہاز بھی قانوناً استعمال کیا جا سکے گا جبکہ ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز وزیراعلیٰ، وزراء اور بیورکریٹس ضرورت کے وقت استعمال کر سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز کے استعمال کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے پیشگی منظوری لینی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر دستیاب نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ کے لئے کرائے پر بھی فضائی سروس حاصل کی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ وزراء  کی مراعات اور استحقاقات کا ترمیمی بل آج صوبائی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا معاملے پر کے پی اسمبلی نے وزراء کی تنخواہوں، الاونسز اور مراعات کا ترمیمی بل منظور کر لیا ہے۔

بل صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پیش کیا، پی پی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے بھی بل کی حمایت کی۔

کے پی حکومت کی ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی تحفظ دینے کے لیے ترمیم

دو ماہ قبل خیبرپختونخوا حکومت نے وزراء کی تنخواہوں اورمراعات کے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ترمیم کا مقصد ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز کے سرکاری استعمال کو قانونی تحفظ دینا ہے۔

مجوزہ ترمیم کے تحت نئی ترمیمی شق 7 بی 1، 2 اور3 کو قانون کا حصہ بنایا جا رہا ہے، جس کے بعد وزیراعلیٰ سرکاری اخراجات پراوپن مارکیٹ، پاک فضائیہ یا وفاقی حکومت سے سرکاری مقاصد کے لیے ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے، جب کہ کوئی بھی وزیر یا سرکاری افسر بھی وزیراعلیٰ کی اجازت سے سرکاری خرچ پرہیلی کاپٹریا ہوائی جہازمیں سفرکرسکے گا۔

اس ترمیم کے ذریعے خیبرپختونخوا کے صوبائی وزراء کی تنخواہوں، الاونسزاور مراعات کے ایکٹ میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment