واٹس ایپ میں نئے فیچرز متعارف کروا دیے گئے ہیں لیکن اب تک بہت سے صارفین کو انکا علم نہیں ہے۔
کافی عرصے سے صارفین اپنی آن لائن سرگرمیوں کو دوسرے واٹس ایپ صارفین کے سامنے ظاہر کیے جانے کے حوالے سے پریشان تھے۔
گزشتہ ماہ میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے واٹس ایپ کے لیے نئے فیچرز کا اعلان کیا تھا لیکن صارفین کو اس کا علم نہیں ہے۔
تو آج ہم آپ کو انہی فیچرز کے بارے میں بتائیں گے۔
نئے پرائیوسی فیچرز کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو بغیر بتائے گروپ چیٹس سے باہر نکلنے کی اجازت ہو گی۔
نئے فیچرز کے ذریعے صارف آن لائن اسٹیٹس کو چھپا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ کا عزم ہے صارفین کی نجی بات چیت کو سکیورٹی فراہم کرنا اور اس کیلئے واٹس ایپ نے پہلے سے ہی ویو ونس فیچر متعارف کروایا ہوا ہے جس کا مقصد ایپ پر شیئر کی گئی تصویر یا ویڈیو کو غلط استعمال سے روکنا ہے۔