سندھ کے بے حال لوگ لاوارث ہیں، علی زیدی

رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے کہا ہے کہ  سندھ کے بے حال لوگ لاوارث ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے کہا کہ ہم دورے کررہے ہیں، سیلاب زدگان کے حال خراب ہیں ، صرف خیرپور ناتھن شاھ گیا تھا جہاں 140ہزارلوگ بے گھر دیکھے۔

علی زیدی نے کہا کہ ساٹھ خواتین حاملہ پائی گئی ، حاملہ خواتین کے خوراک کامسئلہ ہے جبکہ صرف متاثرعلاقوں میں ساڈھے چھ لاکھ خواتین حاملہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول ٹائی لگا کرگھوم رہا ہے اور سندھ کے معصوم بے حال لوگ لاوارث ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ ملکہ سے تعزیت کرنے اورلاہورجانے کے لئے طبیعت ٹھیک ہے لیکن اپنے لوگوں کے پاس جانے کے لئے بیمار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے پاکستان سے اپیل کرتاہوں خدا کے لئے سندھ کے لوگوں کے پاس آئیں جتناہوسکتا ہےمظلوم لوگوں کی مدد کریں یہ ہمارے پاکستانی بھائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی چارجز بلوں میں لگے ہیں، لوگ کہہ رہے ہیں پیسے کے الیکٹرک لے رہی توسروسزدینے کا ٹھیکہ بھی کے الیکٹرک لے۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے لوگ بھی اپنے انفرا اسٹرکچرکوٹھیک کریں، یہ نہ ہوکہ عوام پھرسارا کچرہ اٹھائیں اورکے ای دفاترڈمپ کریں۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment