پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے لیے لندن پناہ گاہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بابر اعوان نے کہا کہ قوم کو سیلابوں، بحرانوں اور مہنگائی کے طوفانوں میں چھوڑ کر شہباز شریف کابینہ سمیت ایکسپورٹ ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فیصلے لندن میں ہونے ہیں تو خودمختاری کہاں گئی؟
انہوں نے کہا کہ نواز شریف viceroy ہے کیا؟ شریف خاندان کے لئے لندن پناہ گاہ اور پاکستان چرا گاہ ہے۔
قوم کو سیلابوں، بحرانوں اور مہنگائی کے طوفانوں میں چھوڑ کر، امپورٹڈ کرائم منسٹر کابینہ سمیت export ہوگیا۔ پاکستان کے فیصلے لندن میں ہونے ہیں تو خودمختاری کہاں گئی؟ نواز شریف viceroy ہے کیا؟ شریف خاندان کے لئے لندن پناہ گاہ اور پاکستان، چرا گاہ ہے۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) September 18, 2022
بابر اعوان نے کہا کہ قوم عمران خان کی کال کے لئے تیار ہے، چکوال نے بھی فوری الیکشن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جہاں جاتے ہیں پاکستان کا عالمی مذاق اڑواتے ہیں، عوام الیکشن کو مسئلے کا حل سمجھتے ہیں، آخر الیکشن کرانے سے مسئلہ کیا ہے؟
قوم، عمران خان کی کال کے لئے تیار ہے۔ چکوال نے بھی فوری الیکشن کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ امپورٹڈ جہاں جاتا ہے، پاکستان کا عالمی مذاق اڑتا ہے۔ عوام، الیکشن کو مسئلے کا حل سمجھتے ہیں۔ آخر الیکشن کرانے سے مسئلہ کیا ہے؟ pic.twitter.com/DpIYPMJ8yc
— Babar Awan (@BabarAwanPK) September 19, 2022