آج کل لوگ چہرے کو سفید کرنے اور مہاسوں کے نشانات کو دور کرنے کے لیے مہنگی بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر میں کیمیکل ہوتے ہیں اور جلد کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔
ان سب چیزوں سے بچانے کے لئے صرف ایک ہی چیز کافی ہے جو کہ ان سب مسائل کو حل کر سکتی ہے۔
چہرے پر قدرتی چمک لانے اور مہاسوں کو دور کرنے کے لیے رات کو سرسوں کا تیل لگانا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔
چہرے پر سرسوں کا تیل لگانے کے فائدے:
خشک جلد سے چھٹکارا حاصل کریں:
سرسوں کا تیل قدیم زمانے سے جلد کو نمی بخشنے کا سب سے مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ جلد کی نمی کو لاک کرکے غذائیت فراہم کرتا ہے اور خشک جلد کی پریشانی کو دور کرتا ہے۔
سرسوں کا تیل مہاسوں کو دور کرے گا:
سرسوں کا تیل اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔
اس کی وجہ سے یہ چہرے پر موجود نقصان دہ بیکٹیریا سے لڑنے اور ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سرسوں کا تیل کیل مہاسوں کو ٹھیک کرتا ہے اور جلد کے زخموں کو بھی جلد بھر دیتا ہے۔
جلد کو نکھارتا ہے:
رات کو سونے سے پہلے سرسوں کا تیل چہرے پر لگانے سے چہرے کی جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے۔
سرسوں کا تیل چہرے پر ٹیننگ، رنگت، داغ دھبوں کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ جس سے چہرے پر نکھار آتا ہے۔
جلد کی ٹائٹننگ:
سرسوں کا تیل چہرے پر لگانے سے آپ لمبے عرصے تک جوان نظر آسکتے ہیں۔ سرسوں کا تیل چہرے کی جلد کو سخت کرنے میں مدد کرتا ہے، اس طرح باریک لکیروں، جھریوں اور کھلے مساموں کو کم کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے چہرہ جوان نظر آتا ہے۔
جلد صاف کرتا ہے:
سرسوں کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور اس طرح فری ریڈیکلز سے لڑنے کے علاوہ خراب جلد کو ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
سرسوں کا تیل جلد کے لیے قدرتی ایکسفولییٹر کا کام کرتا ہے۔