نواز شریف وزیراعظم سے ناراض، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ہونے والے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کہنا ہے کہ  ملاقات کے دوران نواز شریف عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود قیمتیں کم نہ کرنے پر برہم ہوئے اور ڈالر کی قیمت کم نہ ہونے پر بھی نواز ناراض نظر آئے۔

مفتاح اسماعیل کی پالیسیوں کو اسحاق ڈار کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا  اور کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد ڈالر دو سو تک آنا چاہیے تھا تیل کی قیمت بھی 190 سے 200 تک ہونی چاہیے تھی جس کے باوجود بھی حکومت کو فائدہ پہنچتا۔

نواز شریف نے استفسار کرتے ہوئے شہباز شریف کو اسحاق ڈار صاحب کی بات غور سے سننے کی ہدایت کی اور کہا کہ میں پیٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر مریم بیٹی کے موقف کا حامی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے آئی ایم ایف ناراض ہوگا، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا آئی ایم ایف نے کبھی نہیں کہا کہ عوام کو ریلیف نہ دو مہنگائی کم  نہ کرو۔

نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی اور تیل و بجلی کی قیمتوں سے بہت دکھی ہوں یہ سب ہماری جماعت پر بہت برا اثر ڈال رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر نوازشریف نے صرف اتنا کہا کہ فوجی قیادت کی مشاورت سے فیصلہ کرنا جبکہ نواز شریف نے اپنے ادوار میں آرمی چیفس کے تقرر کے تجربات بتائے ۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment