امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا، خاص کر مالاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر میں ہزاروں لوگ گھر بار چھوڑ کر آئی ڈی پیز بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ صوبہ میں امن قائم کرے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ اگر لوگوں کو خود لشکر تیار کر کے اپنی حفاظت کرنا ہے تو پولیس دفاعی ادارے کس کام کے ہیں؟