اچھی صحت کیلئے روزانہ کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ صحت کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے کیونکہ ہم اس وقت عمر کے جس مرحلے میں ہوتے ہیں ہمارا خود کو وقت دینا ضروری ہوجاتا ہے۔

سڈنی یونیورسٹی اور سدرن ڈنمارک یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق دن بھر میں 10 ہزار قدم چلنا مختلف امراض اور موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل جاما انٹرنل میڈیسین اور جاما نیورولوجی میں شائع ہوئے۔

اس تحقیق میں 2013 سے 2015 کے دوران 78 ہزار سے زیادہ برطانوی شہریوں کی مانیٹرنگ وئیر ایبل ٹریکرز کے ذریعے کی گئی۔

اس تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنے سے دماغی تنزلی کا خطرہ 50 فیصد جبکہ دل کی شریانوں کے امراض اور کینسر کا خطرہ 30 سے 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ دن بھر میں 38 سو قدم چلنے سے بھی دماغی تنزلی کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ تیز چلنے سے دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھتی ہے اور خون زیادہ تیزی سے شریانوں میں بہتا ہے تو اس سے شریانوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے جو کہ فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینسر اور جسمانی ورم کے درمیان تعلق موجود ہے اور ورزش ورم کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تیزرفتاری سے چلنا صحت کے لیے بہت زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

 

10 Tips For Choosing The Best Car Accident Lawyer

Leave a Comment