گوگل اور میٹا پر 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد

سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اور میٹا پر 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا مجموعی جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے گوگل اور میٹا پر 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا مجموعی جرمانہ عائد کردیا ہے۔

یہ جرمانہ دونوں اداروں پر صارفین کی نجی معلومات ان کی اجازت کے بغیر استعمال کرنے پر عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  جنوبی کوریا کی پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ امریکی ادارے گوگل اور میٹا کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرکے استعمال کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کی جانب سے ایپلی کیشن کے استعمال اور ویب سائٹس وزٹ کرنے کے ریکارڈ کی نگرانی بھی کی گئی۔

تاہم جنوبی کورین صارفین سے گوگل یا میٹا نے ڈیٹا استعمال کرنے سے قبل کوئی پیشگی اطلاع یا اجازت نہیں لی۔

جس کی بناء پر جنوبی کوریا کی جانب سے گوگل پر 4 کروڑ97 لاکھ ڈالرز اور میٹا پر 3 کروڑ80 لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  جنوبی کوریا میں پرنسل انفارمیشن پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کسی بھی ادارے پر یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

Does Publix Sell Stamps?

Leave a Comment