چورنواز شریف اور ڈاکو آصف زرداری سے میرا موازنہ نہ کیا جائے، عمران خان 

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چورنواز شریف اور ڈاکو آصف زرداری سے میرا موازنہ نہ کیا جائے۔ 

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے یہ بات اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہی۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز گل دہشت گرد یا قاتل نہیں ہے۔ جیل سپریٹینڈنٹ نے تصدیق کی ہے کہ شہباز گل پر تشدد ہوا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے قانون اورملک کے علاوہ پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بنا دیا گیا۔پاکستان کی توہین کی گئی ہے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ جنسی تشدد کا معاملہ پیچھے چلا گیا اور میرے خلاف کیسز آگے آ گئے، جو کچھ اس حکومت نے کیا ہے وہ ہمارے ملک کی توہین ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ میں بڑا خطرناک ہوں اور مذید سب کے لییے خطرناک ہوگیا ہوں۔

اس موقع پرسربراہ تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ ان کے وکیل بابر اعوان اوردیگر پی ٹی آئی رہنماؤں میں اسد عمر، اعظم سواتی، فیصل جاوید بھی موجود تھے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبرتک توسیع کردی جس کے بعد عمران خان عدالت سے روانہ ہو گئے۔

عدالت میں سماعت کے دوران وکیل عمران خان بابراعوان اوراسپیشل پراسیکیوٹرراجہ رضوان عباسی نے عمران خان کی تھانے میں طلبی سے متعلق دلائل دیے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ تفتیش میں عدالت مداخلت نہیں کیا کرتی۔ ہم کوئی تجویز بھی نہیں دینا چاہتے خود کوئی راستہ نکالیں۔

سماعت کی تفصیل

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment