ایسا فیس پیک جو چہرے کو حسین بنائے !

آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ایک ایسا فیس پیک جو کرے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ اور آپ کے چہرے کو صرف 10 منٹ میں حسین بنائے۔

فیس پیک بنانے کا طریقہ:

• سب سے پہلے کدو، لوکی اور لیموں دھو کر کاٹ لیں، پھر بلینڈر میں ایک گلاس پانی ڈال کر ان کا رس نکال لیں۔

• ایک پیالی میں  بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچ، ملیٹھی ایک چھوٹا چمچ اور صندل پاؤڈر ایک چھوٹا چمچ، گلاب کا عرق ایک بڑا چمچ اور سبزیوں کا رس مکس کرکے ایک پیسٹ تیار کرلیں۔

• اب اس کو اپنے چہرے پر لگائیں اور دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

• اس کے بعد چہرے کو سادے پانی سے دھو لیں۔

فیس پیک کا فائدہ:

• یہ چہرے کے تمام انفیکشن کو دور کرتا ہے۔

• چہرے پر غیر ضروری بالوں کے فولیکلز کو کمزور بنانے اور اضافی بالوں کی افزائش سے روکتا ہے۔

• چھائیاں اور جھریوں کو دور کرتا ہے۔

• چہرے کی رونق کو بحال کرتا ہے۔ ہفتے میں تین بار اس فیس پیک کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

احتیاط:

یاد رہے یہ فیس پیک صرف خشک جلد کے لئے مفید ہے اور ایسی خواتین جن کی آئلی جلد ہے وہ اس فیس پیک میں گلیسرین کو شامل کرلیں، آپ کو بھی یکساں نتائج مل سکتے ہیں۔

10 Tips For Choosing The Best Car Accident Lawyer

Leave a Comment