سندھ کابینہ نے گندم ریلیز کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا تاہم سرکاری گندم مارکیٹ میں یکم اکتوبر سے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
گندم ریلیز کرنے کے لیے سرکاری گندم کی قیمت کا تعین کرنے کے لئے کابینہ کی سب کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
کمیٹی میں وزیر خوراک ، وزیریونیورسٹی اینڈ بورڈز، مشیر زراعت منظور وسان، قاسم نوید، حارث گزدر ذور چیف سیکریٹری شامل ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کمیٹی ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ دیگی۔
دوسری جانب سیلاب سے گندم کے بحران نے پھر سر اٹھا لیا ، راجن پور اور فاضل پور گوداموں میں ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم ضائع ہو گئی۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب طاہر ملک کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ آٹے کی قلت بڑھنے کا خدشہ ہے، حکومت فوری کوٹے میں اضافہ کرے۔
محکمہ خوراک نے وفاقی حکومت سے دس لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی اجازت مانگ لی۔
واضح رہے کہ دس کلو کی قیمت 490 اور20 کلو سرکاری گندم والے تھیلے کی قیمت 890 روپے ہے تاہم اکثرسٹوروں پر سرکاری گندم والا تھیلہ نہیں مل رہا جبکہ مارکیٹ میں پندرہ کلو کا عام تھیلہ 1300 روپے کا ہے۔