خوشبو دار اور سستا ہینڈ واش اب گھر میں تیار کریں، طریقہ جانیں

اب آپ بھی مہنگے ہینڈ واش سے جان چھڑوا کر خود گھر میں خوشبو دار اور سستا ہینڈ واش آسانی سے تیار کر سکتے ہیں۔

اب صابن کے بچے ہوئے ٹکڑوں سے ہینڈ واش بنایا جاسکتا ہے۔

سب سے پہلے صابن کے ٹکڑے اکٹھے کریں اور پھر انہیں بلینڈر میں ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ بلینڈ کرنے پر وہ اچھی طرح سے مکس ہوکر گاڑھا پیسٹ بن جائے اور پھر اسے خالی بوتل میں رکھ لیں۔

اگر آپ گھر میں تیار کردہ ہینڈ واش کو مزید خوشبودار بنانا چاہتے ہیں تو اس میں اپنی پسند کی خوشبو (عطر) کے چند قطرے ڈال دیں تو یہ آپ کے باتھ روم کو بھی مہکا دے گا۔

اس کے علاوہ خواتین گھر میں صابن کے بچے ہوئے ٹکڑوں سے کپڑوں کی کٹنگ کے وقت چاک کا کام بھی لے سکتی ہیں ساتھ ہی مشین کی سوئیاں اس میں لگا کر انہیں محفوظ بھی رکھ سکتی ہیں۔

کئی لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کے الماری میں رکھے کپڑے جھینگر خراب کر دیتے ہیں تو وہ صابن کے بچے ہوئے ٹکڑے اپنی الماری میں رکھ دیں ،اس سے کیڑے مرجائیں گے اور دوسرا صابن کی خوشبو آپ کے کپڑوں میں نئی مہک دے دے گی۔

10 Tips For Choosing The Best Car Accident Lawyer

Leave a Comment