سیاہ حلقوں سے پریشان ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں

آنکھوں کو چہرے کے آئینے سے تشبیح دی جاتی ہے جو کہ غلط بھی نہیں، لیکن اس کے گرد سیاہ حلقے موجود ہوتویہ آنکھوں کو حسن کو ماند کر دیتے ہیں۔ یوں توسیاہ حلقوں کے لیے بہت سے گھریوطریقے بتائے جاتے ہیں اور جو کہ کام بھی کرتے ہیں لیکن آج یہاں پر ایک ایسا طریقہ پیش کیا جارہا ہے جو انتہائی آسان اور کار آمد ہے۔

بیکینگ سوڈا تو سب ہی کے گھر میں موجود ہوتا ہے اس کا استعمال پکوانوں سے لے کر گھر اور مختلف اشیاء کی صفائی کے تو کیا ہی جاتا ہے لیکن یہ حسن میں اضافے کے لیے بھی بے مثال ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یہ آنکھوں کےگرد سیاہ حلقوں کودور کرنے میں بھی بے حد مفید ہے ذیل میں اس مسئلے کے حل کا انتہائی آسان طریقہ بیان کیا جارہا ہے۔

اس کے لیے ایک گلاس گرم پانی یا چائے میں ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا شامل کر کے اچھی طرح حل کریں، پھر اس میں روئی ڈوبو کرآنکھوں کے نیچے 10 سے 15 منٹ کے لیے رکھیں، پانی سے دھونے کے بعد کوئی بھی مؤسچرائزنگ کریم لگائیں۔

10 Tips For Choosing The Best Car Accident Lawyer

Leave a Comment