ہینڈ فری کے اس حصے میں دو پٹیاں اور کسی میں تین پٹیاں کیوں ہوتی ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیں

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ہینڈ فری کے اس حصے میں دو پٹیاں اور کسی میں تین پٹیاں کیوں ہوتی ہیں۔

 ہینڈ فری کا استعمال ہم سبھی کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا کہ ائیر فون کی جیکس میں کبھی 2 پٹیاں تو کبھی 3 پٹیاں کیوں ہوتی ہیں اور پرانی طرز کی ہینڈ فری میں صرف ایک پٹی کیوں ہوتی تھی؟

ہم آپ کو بتائیں گے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

آج کل کے جدید دور میں تین پٹی والی ہینڈ فری کا استعمال زیادہ ہے ان میں تیسری پٹی مائکروفون کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔

دو دھاریوں والی ہینڈ فری میں دو حلقے ہوتے ہیں جس سے تین حصے بن جاتے ہیں جن میں سے دو بائیں اور دائیں اسپیکر کو کنیکٹ کرتے ہیں، اس کو سٹیریو ہیڈ فون کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

ایک رنگ جیک والی ہینڈ فری پرانے طرز کی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس میں 2 پوزیشنز ہیں لہذا پلگ مونو کہلاتی ہے اور ہیڈ فون میں ایک ہی آواز ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Does Publix Sell Stamps?

Leave a Comment