کیا آپ بھی بجلی کا بل زیادہ آنے سے پریشان ہیں؟ استری کو اس طریقے سے جلائیں کہ بجلی کا بل بھی کم آئے

اس دور میں جہاں ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے وہیں بجلی کے بل بھی اتنے آرہے ہیں کہ ایک عام انسان کیلئے ان کو ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

گھر میں استری کا استعمال تو سبھی کرتے ہیں اور اس بات سے بھی واقف ہیں کے استری زیادہ کرنے سے بجلی کے بل میں اضافہ ہوتا ہے لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ اگر ہم استری کو چند طریقوں سے استعمال کریں تو بل میں کمی لاسکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو انہی چند طریقوں کے بارے میں بتائیں گے۔

سب سے پہلے یہ کہ جب آپ استری کر رہے ہوں تو کوشش کریں کے کم سے کم وقت میں کپڑے استری کر لیں۔

استری کرتے ہوئے آپ نے دیکھا ہو گا کہ استری پر تھرموسٹیٹ بنا ہوتا ہے جس پر ٹیمپریچر لکھا ہوا ہوتا ہے اور جب آپ اس کو بڑھاتے ہیں تو استری کا بلب آن ہو جاتا ہے اور جب کم کرتے ہیں تو بلب بند ہو جاتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ استری بنانے والے نے اس لیے بنائی ہے کہ جب وہ بلب آن ہوتا ہے تو استری جلد گرم ہو جاتی ہے اور کپڑے چلاتی ہے اور دوسرا یہ کہ بجلی کا بل بھی تیزی سے بنتا ہے۔

اگر 1 نمبر پر پہنچنے سے قبل ہی بلب آن ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ یہ تیزی سے بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والی استری ہے، جس کی سیٹنگ کرنے کیلئے آپ کو ایک پیچ کس اور ایک ٹیسٹر کی ضرورت ہے۔

 اس کی آسان سیٹنگ کا طریقہ مندرجہ ذیل ویڈیو میں موجود ہے۔

استری کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ لان کے کپڑے ہیں تو ہلکی استری رکھیں اور اگر کاٹن کے ہیں تو ان کو استری سے قبل تھوڑا پانی لگا لیں۔

10 Tips For Choosing The Best Car Accident Lawyer

Leave a Comment