گلاب کے پودے میں ہلدی ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟

گھروں میں پودے رکھنے کا شوق اکثر لوگوں کو ہوتا ہے اور وہ ان کی بہت دیکھ بھال بھی کرتے ہیں تاکہ یہ خوبصورتی کا باعث بنیں۔

پھولوں کا بادشاہ گلاب کو کہا جاتا ہے اور یہ ناصرف خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہوتا ہے بلکہ آب و ہوا کو بھی صاف کرتا ہے۔

آج ہم آپ کو گلاب کے پودے سے متعلق ایسے راز بتائیں گے جو اس سے قبل آپ کو معلوم نہیں ہوں گے۔

پودوں کو ہرا بھرا رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ان میں سے گھاس اور سوکھے پتوں کو باقاعدگی سے نکالا جائے کیونکہ اگر سوکھے پتے نہ ہٹائے جائیں تو ان میں فنگس لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پودوں اور پھولوں کو ڈائی بیک بیماری ہو جاتی ہے اپنے پودوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے آپ پودے کی ڈنڈیاں یعنی شاخیں کاٹتے رہیں اور ان کٹی ہوئی شاخوں پر ہلدی پاؤڈر لگائیں۔

 اس طرح آپ کے گھر میں موجود پودے ہرے بھرے رہیں گے اور بیماری سے محفوظ بھی رہیں گے۔

عرق گلاب سے خوبصورتی بھی صحت بھی، مگر کیسے؟

عرق گلاب کسی طرح سے نقصان دہ نہیں ، بلکہ جسم اور ہاتھوں کی جلد میں تازگی، سفیدی اور نرمی پیدا کرتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں عرق گلاب کے فوائد کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

1۔ تیز دل کی دھڑکن ہو :

اگر کسی وجہ سے آپ کے دل کی دھڑکن تیز رہتی ہے یا جسم میں خون کی کمی ہے تو اس کی وجہ سے بھی دل کی دھڑکن ذرا سے چلنے پھرنے سے تیز ہو جاتی ہے تو اس کے لئے نسخہ یہ ہے۔

کشمش 8 سے 10عدد
عرقِ گلاب ایک تہائی کپ/گلاس
پانی تین چوتھائی کپ/گلاس

جس کو بھی تیز دھڑکن کی بیماری ہے اس کے لئے یہ علاج ہے کہ صبح نہار منہ کشمش کھائیں اس کے اوپر ایک تہائی کپ عرقِ گلاب میں اس عرق گلاب سے تین گنا بڑھا کر پانی لے لیں اور اس میں ملا لیں، یعنی ایک حصہ عرقِ گلاب اور تین حصہ پانی ملا کر اس کشمش کے اوپر پی لیں۔

10 سے 15 دن میں آپ کی یہ تکلیف ختم ہوجائے گی۔

2۔ مسوڑھوں سے خون آرہا ہو:

اگر آپ کے مسوڑھوں سے خون آرہا ہو تو اس کے لئے یہ نسخہ استعمال کریں۔

اگر آپ کے مسوڑھے کمزورہیں ان سے خون آرہا ہو تو اس کے لئے ایک گلاس میں عرق گلاب لے لیں اس سے کلیاں کریں لیکن یہ کلی فوراً نہ کریں تھوڑی دیر اس عرق گلاب کو منہ میں رکھیں اور اچھی طرح پورے منہ میں گھمائیں، پھر کلی کریں۔

4 سے 5 کلیاں کریں تو خون آنا تو فوراً ہی بند ہوجائے گا اس کے ساتھ مسوڑھے انتہائی مضبوط اور منہ سے خوشبو بھی آتی رہے گی۔

3۔ دل چہرے اور آنکھوں کے لئے:

جن لوگوں کو دل کی تکلیف ہوتی ہے، یا ان کی انجیوگرافی یا انجیوپلاسٹی ہوچکی ہے یا بائی پاس ہو چکا ہو ان کے لئے یہ نسخہ ہے۔ یا اگر کسی کو دل کا مرض نہیں بھی ہے لیکن وہ اپنے دل کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تویہ نسخہ ازمائیں۔

روزانہ ایک چوتھائی کپ عرقِ گلاب پی لیں چاہیں تو پانی ملا لیں چاہیں تو ایسے ہی پی لیں۔ یہ مقوی قلب ہے، دل کو طاقت دیتا ہے۔

 

10 Tips For Choosing The Best Car Accident Lawyer

Leave a Comment