پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کردیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
فرخ حبیب
پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بجلی کے یونٹ میں 4 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے، عوام پہلے ہی مہنگی بجلی کے بوجھ تلے ہے۔
بجلی کے یونٹ میں 4 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ عوام پہلے ہی مہنگی بجلی کے بوجھ تلے ہے۔ امپورٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بلکل ناکام ہوگئی ہے pic.twitter.com/sgzUqBzlsU
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 1, 2022
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بلکل ناکام ہوگئی ہے۔
عمر سرفراز
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز نے لکھا کہ حکومت نے سفاکیت کی تمام حدیں پارکردیں، شہباز، زرداری حکومت عوام کو زندہ درگور کرنے پرتل گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی نالائقیوں اور نا اہلی کی سزا عوام کو بھگتنی پڑ رہی ہے
مہنگائی کا سارا بوجھ عوام پر ڈالا اور بجائے پٹرول پر سبسڈی دینے کے حکومت بد ترین مہنگائی میں مزید منافع کما رہی ہے
پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو بجلی اور پٹرول پر سبسڈی دے کر مہنگائی کا بوجھ کم کر رہی تھی
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) September 1, 2022
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرول پر10روپےلیوی بڑھانے کے بجائے17.5روپے بڑھادی۔
عمر سرفراز کا کہنا تھا کہ حکومت کوسیلاب زردگان کی فکرہوتی توپٹرول، بجلی کی قیمت نہ بڑھاتے۔
مزمل اسلم
رہنما پی ٹی آئی مزمل اسلم نے کہا کہ کہ دردناک کہانی حکومت نے پٹرولیم لیوی بڑھا کر 37.5 روپے فی لیٹر کردیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اجازت دی تھی کے 30 روپے تک رکھ سکتے ہیں ، اس طرح حکومت نے جو عالمی مارکیٹ میں 15 روپے فی لیٹر کمی آئی تھی سب کا سب اپنی طرف کر لیا۔
Finally GoP/MoF revising their inflation estimates from 11.5% to 26% & growth from 5% to 2% & using floods as shoulder. Question why over estimated and fool the nation. I think the growth estimate of 2% is optimistic we are heading towards contraction https://t.co/4EdemRM9bk
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) September 1, 2022
مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف حکومت نے ڈیزل کی لیوی میں کمی کی اور آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 92 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 ہوگی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے ہو گئی ہے۔