پاک بحریہ کی جانب سے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا سیلاب ذدگان کے لئے کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
#PakistanNavy relief Op continues in flood effected areas of Khairpur, Dadu district Sindh & DI Khan, KPK. PN relief Teams & Sea King Helos rescued numerous stranded personnel. #PakNavy diving Team recovered 04 dead bodies after boat sinking incident near Talti Lake,Sehwan.(1/2) pic.twitter.com/7FZG8VbMgt
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) August 31, 2022
ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ نے سندھ کے ساتھ امدادی آپریشن کا دائرہ کار ڈی آئی خان اور خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کی ٹیموں نے رات گئےبذریعہ بوٹس دادو کے گاؤں گوزو سے 253 افراد کو ریسکیو کیا ہے جبکہریسکیو کیے گئے افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نےسیہون شریف میں ڈوبنے والے 5 افراد میں سے 4 لاشیں تلاش کرلیں ہیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سیلاب سے شدید متاثرہ میران مچھی اور رئیس جمال حسن گوٹھ کے رہائشیوں کے انخلاء کا آپریشن بھی جاری ہے۔
اسکے علاوہ مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات, راشن, تیارکھانا اور بنیادی اشیاۓ ضرورت کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔