دنیا کا مہنگا ترین سوپ، قیمت2 لاکھ40 ہزار روپے

چین میں ایک ایسا ریستوران ہے جہاں گائے اور نوڈل کا سوپ ملتا ہے لیکن اس کی قیمت خود مکمل گائے سے بھی زیادہ ہے۔

 دنیا کا مہنگا ترین سْوپ، قیمت2 لاکھ40 ہزار روپے

ہیبائی صوبے میں شیجیاز ہوانگ شہر میں واقع ایک چینی ریستوران میں دنیا کا سب سے مہنگا سوپ فروخت ہورہا ہے جس کی قیمت 2014 ڈالر یا پاکستانی دو لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔

 دنیا کا مہنگا ترین سْوپ، قیمت2 لاکھ40 ہزار روپے

سوپ کا نا م ہاؤزونگہاؤ بیف نوڈل سوپ ہے جو نائیو گینگشن ریستوران میں فروخت کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر غیرمعمولی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

 دنیا کا مہنگا ترین سْوپ، قیمت2 لاکھ40 ہزار روپے

اس کا ایک پیالہ لاکھوں روپے کا ہے اور ریستوران کا دعویٰ ہے کہ اس کی تیاری میں انتہائی مہنگے اجزا استعمال کیے جاتے ہیں۔

ایک پیالہ سْوپ کا آرڈر ایک ماہ پہلے دینا ضروری ہے جس کی تیاری میں 12 ماہر شیف اپنا فن دکھاتے ہیں، چھ ماہ قبل اس سْوپ کو مینو میں شامل کیا گیا اور اب تک صرف چار افراد نے ہی اسے استعمال کیا ہے۔

ریستوران کی انتظامیہ نے مہنگی ترین ڈش کے الزام کے جواب میں کہا ہے کہ اس کی تیاری اتنی مہنگی ہے کہ انہیں کوئی منافع نہیں ہورہا۔

6 Things You Must Do After A Car Accident

Leave a Comment