وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا فرانس کی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولونا کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے آنے والی تباہی سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور فرانسیسی ہم منصب نے پاکستان اور فرانس کا مستقبل میں مشترکہ بنیادوں پر ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس کٹھن وقت میں پاکستان کے عوام سے فرانس کا اظہارِ یکجہتی اور امداد حقیقی معنوں میں لائق تحسین ہے۔

بلاول بھٹو کا سندھ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کا فیصلہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سندھ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج سے سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کرینگے اور سیلابی صورتحال  کا جائزہ لیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری سکھر، خیرپور ، شکارپور، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، لاڑکانہ سمیت دیگر اضلاع جائیں گے جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دینگے۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment