غذائی عادات میں یہ معمولی تبدیلی دے موذی امراض سے نجات- بول نیوز

صحت مند رہنے کے لئے اچھی اور متوازن غذا بے حد ضروری ہے جس میں ہر ایک کا تناسب یا مقدار بھی معین ہو۔ کسی بھی شے کی زیادتی چاہے وہ غذا ہو یا مصالحہ جات نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ انہی میں نمک بھی شامل ہے۔

سوڈیم کلورائیڈ جسے حرف عام میں نمک کہا جاتا ہے ہر کھانے کا لازمی جز ہے بلکہ پکوانوں کی ایک قسم کو تو اسی سے جانا جاتا ہے جیسے نمکین پکوان۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ نمک کی زیادتی بلڈ پریشر بڑھانے کے سبب بنتی ہے جو امراض قلب کی ایک بنیادی وجہ ہے تاہم ایک نئی تحقیق نے ان دونوں کے درمیان تعلق کو صحت عامہ کے پیغام کے طور واضح کیا ہے۔

چین میں بالغوں کے صحت کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے، مطالعہ کے مصنفین کا اندازہ ہے کہ روزانہ نمک کی مقدار میں صرف 1 گرام کی کمی اب سے 2030 کے درمیان فالج اور دل کے دورے کے 9 ملین واقعات کو روکنے کے لیے کافی ہوگی۔

ان میں سے 4 ملین کیسز کے مہلک ہونے کا امکان ہے، اس طرح کے سادہ اقدام سے بہت سی جانیں بچ سکتی ہیں۔

چین میں روزانہ نمک کی اوسط مقدار 11 گرام ہے، جو کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تجویز کردہ 5 گرام سے زیادہ ہے۔ محققین نے آبادی کے سائز، نمک کے استعمال، بلڈ پریشر اور بیماریوں کی شرح کے بارے میں تازہ ترین اعدادوشمار کو اکٹھا کیا۔

محققین نے اپنے شائع شدہ مقالے میں لکھا، “چین میں نمک کی مقدار کو کم کرنے کے صحت پر اثرات کے پچھلے غیر معتبر اعداد و شمار کے ذرائع کو  استعمال کیا گیا تھا اور جس کے مطابق کئی برس تک نمک میں کمی کے باجود بلڈ پریشرپر اس کا اثر نہیں دیکھا گیا۔

ٹیم نے ایک گرام کی کمی کے علاوہ دو دیگر اور طریقوں کو بھی مدنظر رکھتے کہا: اگر 2025 تک روزانہ 3.2 گرام کی کمی (اوسط سے 30 فیصد کمی)، اور 2030 تک نمک کی مقدار کو روزانہ تجویز کردہ 5 گرام تک کم کرنا۔

اگر ان اہداف کو حاصل کرلیا جائے تو  فالج اور بلڈ پریشر میں حیرت انگیز کمی کی وجہ سے، دل کی بیماری اور اس سے ہونے اموات کو روکا جا سکتا ہے۔

تاہم، محققین اس بات پر زور دیں رہے ہیں کہ اس غذائی عادات کی تبدیلی کو طویل عرصے تک جاری رکھ کر ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں، اور صرف 1 گرام نمک کو کم کرنا اتنا مشکل نہیں۔

واضح رہے کہ اگرچہ یہ تحقیق چین میں کئی گئی ہے لیکن اس کا اطلاق دنیا کے تمام ممالک پر کیا جاسکتا جہاں نمک کافی مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے اس طرح ایک غذائی عادات میں معمولی تبدیلی لا کر آپ کئی موذی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

10 Tips For Choosing The Best Car Accident Lawyer

Leave a Comment