فٹی لیور سے بچنا چاہتے؟ ہیں تو جز کو غذا میں شامل کریں- بول نیوز

صحت مند رہنے کے لئے متوازن غذا کا ہونا بے حد ضروری ہے ساتھ ہی اس میں تمام منرلز اور وٹامنز کا تناسب بھی بہتر ہونا چاہئے۔ کسی بھی ایک وٹامن اور معدنیات کی کمی آپ کی بیمار کر سکےی ہے جیسے مضبوط ہڈیوں کے لئے  کیلشیم ضروری ہے اسی طرح اومیگا تھری کی مجموعی صحت بنانے میں معاون کردار ادا کرتا ہے۔

لیکن کیا آپ کولین کے بارے میں جانتے ہیں؟

کولین وٹامن بی سے ملتا جلتا ہے ایک اہم مرکب ہے یہ نہ تو وٹامن ہے اور نہ ہی منرل تاہم وٹامن بی سے مماثلت رکھنے کی بنا پراسی گروپ میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ جسم میں نئے خلیے کی افزائش کرنے کے ساتھ اس مرکب کا اہم عنصر ہے جو خلیہ کے درمیان پیغام رسانی کا کام انجام دیتے ہیں، ڈی این اے کا بنیادی جز، صحت مند اعصابی نظام کا ضامن ہونے کے علاوہ اس کا سب سے اہم کام جگرپر جمی چکنائی کو صاف کرنا ہے۔

اس کی غیر موجودگی میں کولیسٹرول اورچکنائی جگرمیں جمع ہونے لگتی ہے۔ اس طرح فیٹی لیور جیسا عارضہ لاحق ہوجاتا ہے۔ جگرکو اس چکنائی کو صاف کرنے کے لئے ایک مادہ تیار کرتا ہے کولین اس کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔؎

کولین جن غذاؤں میں پایا جاتا ہے ان میں جگر، مچھلی، گوشت، پھلیاں، گریاں، پالک، مٹر، گندم اورانڈا شامل ہیں۔

گائے کے 5 اونس جگریا لیورمیں 432 ملی گرام کولین اسی طرح بروکلی، بند گوبھی اورپھول گوبھی کے 1 کپ میں 65 ملی گرام، دہی اور تازہ دودھ سے 40 ملی گرام جبکہ ایک انڈے سے 115 ملی گرام کولین حاصل کیا جاسکتا ہے۔

خواتین کے لئے کولین کی روزمرہ کی تجویز کردہ خوراک  425ملی گرام جبکہ مردوں کے لئے 550 ملی گرام ہے۔

10 Tips For Choosing The Best Car Accident Lawyer

Leave a Comment