اگر آپ کا موبائل پانی میں گر جائے تو فوری یہ کام کریں؛ جانئے وہ بات جو آپ کے ہزاروں روپے بچاسکتی ہے

آج کے دور میں اسمارٹ فون ہر انسان کی ضرورت ہے اور ہمیں اس کی عادت ہو گئی ہے۔

اگر ہم بات کریں اسمارٹ فون کے استعمال کی تو صرف بڑے ہی نہیں بلکہ بچے بھی کرتے ہیں، یہ ایک عام سی بات ہے کہ اگر ہم کسی چیز کو استعمال کرتے ہیں تو وہ خراب بھی ہو سکتی ہے۔

عموماً جب چھوٹے بچے موبائل کا استعمال کرتے ہیں تو اس کی زیادہ احتیاط نہیں کرتے اور اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ پانی میں گرا دیتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر آپ کا موبائل پانی میں گر جائے تو اس کو کیسے ٹھیک کر سکتے ہیں۔

  اگر موبائل پانی میں گر جائے تو سب سے پہلے اس کو پاور آف کر دیں، سم اور میموری کارڈ کو فون میں سے نکال لیں اور موبائل کو ایسی جگہ رکھ دیں جہاں دھوپ آتی ہو تاکہ اس کے اندر موجود پانی سوکھ جائے۔

 اس کے علاوہ آپ ہیر ڈرائیر کے ذریعے بھی موبائل میں گئے پانی کو خشک کر سکتے ہیں۔

ایک اور دلچسپ طریقہ ہم آپ کو بتاتے ہیں جو آپ میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے اور وہ یہ ہے کہ:
چاول ہم سبھی کے گھر میں موجود ہوتے ہیں اور ہم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اگر موبائل کو چاولوں میں رکھ دیا جائے تو وہ اس میں موجود نمی کو خشک کر دیتے ہیں۔

اس پورے عمل کو مکمل کرنے کے بعد موبائل کو دُکان پر لازمی لے کر جائیں۔

Does Publix Sell Stamps?

Leave a Comment