امدادی سرگرمیوں کیلئے عمران ٹائیگرز کے رضاکاروں کو متحرک کیا جا رہا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انساف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کیلئے عمران ٹائیگرز کے رضاکاروں کو متحرک کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے سینئر قائدین کا اجلاس ہوا اور ہم نے فیصلہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی خاطر چندہ جمع کرنے کیلئے میں پیر کی شب انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کیلئے عمران ٹائیگرز کے رضاکاروں کو متحرک کیا جائے گا، ضرورت کی بناء پر فنڈز کی نشاندہی اور تخصیص کے عمل کو مربوط بنانے کیلئے ثانیہ نشتر کی زیرِ قیادت ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں واضح کر دوں کہ سیلاب متاثرین کیلئے ہماری امدادی سرگرمیوں (فلَڈ ریلیف وَرک) کے ساتھ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک بھی جاری رہے گی۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment