جانیں موبائل فون میں چھپی وہ 3 باتیں جو آپ کو بھی چونکا دیں گی

اس خبر میں آج ہم آپکو موبائل فون میں چھپی وہ 3 باتیں بتائیں گے جو کہ آپ کو بھی چونکا دیں گی۔

آج کل جسے دیکھو اس کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اور وہ اس کی دنیا میں گُم ہے، ایسا لگتا ہے کہ موبائل فون ہمارے جسم کا ایک حصہ ہے اور ہماری عادتوں میں شامل ہے، بہت سے لوگوں کیلئے یہ کسی علت سے کم نہیں۔

سوتے، جاگتے، کھاتے، پیتے، اٹھتے، بیٹھتے، یہاں تک کہ واش روم میں بھی موبائل فون کا استعمال اس قدر عام ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے آپ موبائل فون استعمال نہیں کر رہے بلکہ موبائل فون آپ کو استعمال کر رہا ہے۔

ایسے میں فون کے کچھ خفیہ راز ہیں جو آپ کو معلوم نہیں، آج ہم آپ کو ان ہی کچھ رازوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

اگر آپ اپنے فون سے *3370# ڈائل کریں تو ایک فیچر آپ کے فون میں اپ ڈیٹ ہو جائے گا اس سے ہو گا یہ کہ آپ کے فون میں سگنلز بہترین طریقے سے آئیں گے اور اس سے آپ اچھے طریقے سے دوسرے سے بات کر سکیں گے، واضح رہے کہ یہ سہولت آئی فون یوزرز کے لیے ہے۔

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ بعض لوگ جب فون کرتے ہیں تو ان کے نمبر کی جگہ ایک پوشیدہ نمبر آ رہا ہوتا ہے یا کچھ کا نمبر ہی نہیں آتا۔ ایسا آپ بھی کر سکتے ہیں۔ نمبر ملانے سے پہلے #31# یہ کوڈ ڈائل کریں اور پھر نمبر ملائیں۔ آپ کا نمبر دوسرے کو دکھائی نہیں دے گا، یہ سہولت آئی فون اور اینڈرائد دونوں صارفین کے لیے ہے۔

ہم میں سے بہت لوگ فون کی میموری کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں، آپ کو اپنے موبائل کا تمام ڈیٹا ٹیلی گرام میسنجر پر منتقل کرنا ہو گا اس کے بعد وہاں کی سیٹنگ میں جا کر اس آپشن کو انیبل کر دینا ہو گا، اس سے آپ کے فون کی میموری فل نہیں ہو گی۔

Does Publix Sell Stamps?

Leave a Comment