واٹس ایپ کے ڈیلیٹ پیغامات دوبارہ حاصل کرنے کے فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے اور اب صارفین کے لیے ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

بعض اوقات صارفین کو میسج سب کے لیے ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے لیکن غلطی سے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کردیتے ہیں اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کمپنی نے واٹس ایپ بِیٹا اپ ڈیٹس میں زیرِ تکمیل ایک ایسا فیچر پیش کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اب آپ ڈھائی دن تک واٹس ایپ میں میسج ڈیلیٹ کرسکتے ہیں؛ طریقہ جانیے

اس مسئلے کے حل کے لیے میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر کچھ بِیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو اپنا پیغام غلطی سے ڈیلیٹ کرنے کے بعد واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیسے پتہ لگائیں کہ آپ کو کسی نے واٹس ایپ پر بلاک کیا ہوا ہے؟

Does Publix Sell Stamps?

Leave a Comment