واٹس ایپ نے رواں سال کا سب سے بڑا فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لئے رواں سال کا سب سے بڑا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے جو ہر آئے دن اپنے صارفین کے لئے کوئی نہ کوئی نیا فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

واٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ اس کا فیس بک گروپس سے ملتا جلتا فیچر کمیونٹیز اب محدود صارفین کو دستیاب ہے، اس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس فیچر کو جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس فیچر کا اعلان واٹس ایپ نے اپریل میں کیا تھا جس کا مقصد میسجنگ ایپ کے اندر فیس بک گروپس جیسے مقبول فیچر کو پیش کرنا تھا۔

کمیونٹیز میں واٹس ایپ گروپس کے مختلف فیچرز جیسے چیٹ، فائل شیئرنگ سپورٹ، گروپ ویڈیو کال اور ایموجی ری ایکشنز دستیاب ہوں گے جبکہ ایڈمن ٹولز سمیت دیگر فیچرز بھی دیے جائیں گے۔

واٹس ایپ کمیونٹیز کا فیچر دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلیگرام کو ٹکر دینے کے لیے بھی تیار کیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایڈمنز ہی اراکین کے ساتھ مین اناؤنسمنٹ گروپ میں اعلانات شیئر کرسکیں گے اور ایک کمیونٹی کے ہزاروں اراکین ہوں گے، یہ اراکین چھوٹے سب گروپس بناسکیں گے جن کی منظوری ایڈمنز دیں گے۔

فیس بک گروپس کے برعکس واٹس ایپ کمیونٹیز اس پلیٹ فارم میں پبلک یا ڈسکور ایبل نہیں ہوں گی بلکہ صارفین کو جوائن کرنے کے لیے انوائیٹ کیا جائے گا۔

Does Publix Sell Stamps?

Leave a Comment