وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دنیا میں ایسی کوئی حکومت نہیں جو قدرتی آفت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
حالیہ سیلابی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا، لاڑکانہ سے1800 خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متاثرین کو کیمپس پہنچانا، کھانے پینے کی سہولیات فراہم کرنا ابتدائی چیلنج ہے جبکہ ریلیف اور ریسکیو ہماری پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگے چل کر ہمیں تباہ ہوئے لوگوں کے گھر، سڑکیں، پل تعمیر کرنے کے بارے میں سوچنا ہوگا ، جب بھی ملک میں کوئی زلزلہ یا سیلاب آیا وہاں پورا ملک ایک ہو کر متاثرین کی مدد کرتا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مخالف حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں وہ کبھی متاثرین کی بحالی اور امدادی کامو ں میں دلچسپی نہیں لیتے، خیبرپختونخوا سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور آج مخالفین جلسہ جلسہ کھیل رہے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی حکومت نہیں جو قدرتی آفت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو کم سے کم 10 لاکھ ٹینٹس کی ضرورت ہے، جسے خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 937 افراد جاں بحق، لاکھوں مکانات بہہ گئے