بول نیوز کے اینکرمریدعباس قتل کیس کے دواہم گواہوں کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے

شیڈول مقرر ہونے کے باوجود بول نیوزکے اینکرمریدعباس قتل کیس کے دواہم گواہوں کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی/ماڈل کورٹ جوڈیشل کمپلیکس میں بول نیوزکے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت میں ملزم عاطف زمان اور وکیل کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

شیڈول مقرر یونے کے باوجود مرید عباس قتل کیس کے دو اہم گواہوں کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔ ملزم عاطف زمان کا وکیل بلڈ پریشر ہائی ہونے کا بہانہ بنا کر پیش نہ ہوا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کی جلدی مکمل کرنے کے لیے چوتھی بار شیڈول جاری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ 7 ستمبر سے 24 ستمبر کے دوران کیس میں شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے کہا کہ 28 ستمبرکو ملزم کا بیان ریکارڈ کیا جائے اوراگر ملزم کی جانب سے کوئی گواہ ہیں تو پیش ہو سکتے ہیں۔ یکم اکتوبر کو کیس میں حتمی دلائل دئیے جائیں گے۔

عدالت نے مذید کہا کہ کیس کا فیصلہ 8 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ مرید عباس قتل کیس میں عاطف زمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کا ایک ملزم عادل زمان مفرور ہے۔

Best Health Insurance Battle Creek

Leave a Comment